میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

خالدمقبول نے استعفیٰ حکومت کونہیں بھیجا۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کابینہ سے علیحدگی کے اعلان پر حکومتی ردعمل پیش کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خالدمقبول صدیقی نے اپنااستعفیٰ براہ راست حکومت کونہیں بھیجا،ایم کیو ایم اتحادی ہے اور رہے گی ۔ہرجماعت کااپنا نقطہ نظرہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کے مسائل پر فردوس عاشق نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو سیاست سے ہٹ کردیکھا جائے،سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہونا چیلنج ہے اورکراچی کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہاکراچی ہر جگہ ہماری ترجیحات میں ہے اوروزیراعظم کاویژن ہے کراچی کودنیاکے بہترین شہروں کی طرح سہولیات دینی ہیں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ان کا وزارت میں بیٹھنا بے سود ہے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو کی آفر اکااستعفیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔