صادق آباد کے قریب فصلوں کوٹڈی دل کے حملے سے بچانے کیلیے کیے جانے والے اسپرے کے دوران چھوٹا جہازگرکرتباہ ہو گیا، حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
صادق آباد کے نواح میں افسوسناک حادثہ، ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شریک طیارہ گرکرتباہ ہو گیا۔ فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ معمول کے مطابق ٹلو بنگلہ کے چولستانی علاقے باندھی میں فضائی اسپرے کر رہا تھا کہ فنی خرابی کے سبب اچانک زمین پرآ گرا، طیارے میں سوار پائلٹ شعیب ملک اور انجنیئر فواد بٹ دونوں جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو تباہ شدہ جہاز سے نکالا جبکہ پولیس نے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے۔