ملاقات میں ایران،امریکا اورپاکستان کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔فائل فوٹو
ملاقات میں ایران،امریکا اورپاکستان کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔فائل فوٹو

پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اورایران امریکا کشیدگی پرتبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ ایران امریکا کشیدگی میں کمی لانے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران،امریکا اورپاکستان کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،ایران امریکا کشیدگی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں،ایران کے بعد اب وہ سعودی روانہ ہوں گے۔ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔