ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کو منانے کی کوششیں شروع کردیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسد عمر کی قیادت میں وفد ایم کیو ایم قیادت سے آج ملاقات کرے گا۔
اسد عمر کی زیر صدارت کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں بلایا گیا ہے جس میں متحدہ نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی۔