ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے بعد حکومت کیلیے نئی پریشانیاں

بی این پی مینگل نے 19جنوری کو اجلاس بلا لیا، جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔

               
January 13, 2020 · اہم خبریں, قومی
وزیراعظم کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔فائل فوٹو

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد دیگراتحادیوں بی این پی مینگل اور جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیے ہیں

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد دیگر اتحادیوں بی این پی مینگل اور جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیے ہی ، مینگل گروپ کا اجلاس 19جنوری، جی ڈی اے کا رواں ماہ کے آخر میں ہو گا جس میں حکومت کے ساتھ تعلقات ، اتحاد میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بی این پی اور جی ڈی اے کے 4، 4ارکان اسمبلی ہیں، قبل ازیں بھی دونوں جماعتوں نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایم کیو ایم، مینگل گروپ اور جی ڈی اے کے کل 15 ارکان اسمبلی ہیں ان کی حکومت سے ناراضی اور تحفظات کے بعد وزیراعظم کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں،رواں ماہ کے آخر میں جی ڈی اے کا اجلاس بلاکر حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔