ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو

میں نے اسپورٹس کمپلیکس بنایا،کوئی نائٹ کلب نہیں۔احسن اقبال

نارووال اسپورٹس کمپلیکس سٹی منصوبے میں گرفتار لیگی رہنما احسن اقبال نے جج احتساب عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نارووال اسپورٹس کمپلیکس نہیں،10 اورکمپلیکس بننے چاہئیں،میں نے اسپورٹس کمپلیکس بنایاہے کوئی نائٹ کلب نہیں.

لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 932 ملین کاپراجیکٹ اناﺅنس ہوا،پیپلزپارٹی دور میں ہم نے نارووال شہرکا نہیں کہاتھا،یہ ایک کھنڈر تھا اس کو ہم نے مکمل کیا،احسن اقبال نے کہا کہ ایسے بہت سے منصوبے ہیں جن میں وفاقی حکومت مدد کرتی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لیگی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس کمپلیکس سٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کردیا،نیب پراسیکیوٹر نے لیگی رہنما کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہاحسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے۔

احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں،دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ،احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلیے سرکاری خزانہ لٹادیا۔

احسن اقبال کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ احسن اقبال نے جج اعظم خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نارووال اسپورٹس کمپلیکس نہیں،10 اورکمپلیکس بننے چاہئیں،میں نے سپورٹس کمپلیکس بنایاہے کوئی نائٹ کلب نہیں بنایا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 932 ملین کاپراجیکٹ اناﺅنس ہوا،پیپلزپارٹی دور میں ہم نے نارووال شہر کا نہیں کہاتھا،یہ ایک کھنڈر تھا اس کو ہم نے مکمل کیا،احسن اقبال نے کہا کہ ایسے بہت سے منصوبے ہیں جن میں وفاقی حکومت مدد کرتی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ان کااعتراض ہے کہ پراجیکٹ نارووال میں کیوں بنا؟کیانارووال اسرائیل میں ہے یا انڈیا کاحصہ ہے ؟70 سال میں ایسا کوئی پراجیکٹ نہیں ،40 کروڑکابجٹ روک کر پراجیکٹ کوکھنڈر بنادیاہے،جسے اب دوبارہ سیٹ کرنے میں اربوں روپے لگیں گے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں ایک درخواست دیناچاہتاہوں ،عمران خان کوکیس میں شامل کیاجائے انہوں نے پراجیکٹ کابجٹ روکا،احسن اقبال نے مزیدکہا کہ کرتارپورراہداری میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی نیب خاموش کیوں؟۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد احسن اقبال کو 20جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔