بھارتی فوج کا جونئیر آفیسر رجھندر سنگھ نیگی مقبوضہ کشمیر میں شدت سے جاری برفباری کے دوران غلطی سے پھسل کر پاکستان کی سرحد پارکرگیا۔
غیر ملکی اخبارخلیج ٹائمزکے مطابق بھارتی فوجی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اوراس کے واپسی کے لیے تمام کوششیں کی جاری ہیں۔
بھارتی فوج نے 8 جنوری کو جونئیر افیسر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہلخانہ کو دی تاہم بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ برفباری کے دوران حادثاتی طورپر پھسل کر پاکستان کی سرحد میں آ گیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
متاثرہ خاندان نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کے بیٹے کی واپسی کے لیئے اقدامات کریں۔