سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا۔
جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا،جس پرنئے بنچ کی تشکیل کیلیے درخواست چیف جسٹس پاکستان کوارسال کردی گئی ۔
سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا ،جس پر بنچ تحلیل ہوگیا۔
جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ بنچ کے ایک رکن سماعت نہیں کرنا چاہتے،وکیل خواجہ انور مجید نے کہاکہ آئندہ سماعت اگلے ہفتے رکھ لیں، سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
نئے بنچ کی تشکیل کیلیے درخواست چیف جسٹس گلزاراحمد کو بھجوا دی گئی،جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختصر سماعت کی۔