یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو
یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو

سرکاری افسران کی شامت آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے ظاہرکرنے کا حکم دے دیا۔

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

عمران خان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام منظرعام پرلانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے۔

خیال رہے گریڈ 17 سے 21 کے 2543 افسران کو بی آئی ایس پی کے مستحقین کی فہرست سے نکالا گیا تھا۔