ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی14 فیصد سے کم ہو گئی ؟سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا ترقی کی شرح واپس5اعشاریہ 8 فیصد پرآ گئی ؟۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان کیا نوازشریف کی صحت پر ڈرامہ کرنے سے پشاورمیٹرومکمل ہوگئی؟کیاسیاسی تماشہ کرنے سے 50 لاکھ گھر اورایک کروڑنوکریاں مل گئیں؟۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ نواز شریف کی صحت پرسیاست کرنے سے 11ہزارارب کا تاریخی قرضہ کم ہو گیا؟۔