وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں، وزیراعظم آج آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈاپور بھی وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے۔ وزیراعظم متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ شدید بارشیں اور برفباری چھتیں اور برفانی تودے گرنے کے واقعات اوردیگرحادثات میں 97 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،آزاد کشمیرمیں67 اموات،وادی نیلم میں تودے تلے دبی مزید پانچ لاشیں نکال لی گئیں۔