لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرتحریری جواب دے۔
مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل مریم نواز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ 7 دن میں فیصلہ کیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ بتائیں کن وجوہات کی بنا پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے،درخواست گزار مریم نواز کے والد علیل ہیں،درخواست ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرتحریری جواب طلب کرلیا اورمریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔