وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر گورنر سندھ رابطہ کرکے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے رابطہ کرکے آئی جی سندھ کے معاملے پر بات چیت کی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دیا ۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہم کسی صورت آئی جی سندھ کا تبادلہ نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے ، یہ پولیس کو ”آنٹی کرپشن “بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ترمیمی آرڈیننس ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ہے ، اس معاملے پر عدالت سمیت ہر فورم پر جائیں گے ۔