کوئٹہ کی سیشن عدالت نے بچی اغوا کیس میں سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت منسوخ کردی اورپولیس کوگرفتارکرنے کا حکم دیدیا۔
کوئٹہ کی سیشن عدالت میں بچی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، سینیٹر سرفراز بگٹی عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج 9 کی عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ کردی اورپولیس کو سینیٹر کو گرفتارکرنے کا حکم دیدیا،ضمانت منسوخ ہونے پرسرفرازبگٹی نے ضمانت کیلیے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی کے رہائشی شخص توکل کا اپنے سسرال والوں سے بچی کا تنازع تھا،عدالت نے بچی کووالدکے حوالے کرنے کا حکم دیاتھا ،اس کے بعدوہ شخص بچی کو لے کر فرارہوگیا ،بچی کے ماموں نے بازیابی کیلیے تھانے میں درخواست میں دائر کررکھی تھی جس میں توکل نامی شخص سمیت سرفراز بگٹی کو نامزدکیاگیاتھا۔
بچی کے ماموں کاکہناتھا کہ بچی کو سرفراز بگٹی کے گھر کینٹ لے جایا گیا وہاں سے ڈیرہ بگٹی منتقل کردیاگیا،سینیٹر سرفراز بگٹی نے حفاظت ضمانت کرارکھی تھی۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے ٹوئٹرپراپنی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں مقدمے میں ضمانت کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں موجود ہوں، میڈیا کو اپنی بریکنگ نیوز چلانے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے۔