الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کیخلاف بڑا اقدام اٹھالیا، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو معطلی سے متعلق آگاہ کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، سینیٹ کے 12 اورقومی اسمبلی کے 70 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ۔پنجاب اسمبلی کے 115 ،سندھ اسمبلی کے 40،کے پی اسمبلی کے 60 ،بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں فروغ نسیم ،مصدق ملک ،نجمہ حمید ،حافظ عبدالکریم ،میرحاصل بزنجو،علی خان جدون ،ارباب عامرایوب ،صداقت عباسی شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے راجہ پرویز اشرف ،فوادچودھری ،عامرکیانی،برجیس طاہر،نورالحق قادری ،طارق بشیر چیمہ ،منزہ حسن ،فرخ حبیب کی رکنیت معطل کردی۔
کنیت معطل ہونے والوں میں زرتاج گل ،سمیع گیلانی ،عبدالقادرپٹیل،سہیل انور،نادرمگسی ،سعیدغنی ،شرجیل میمن ،عاطف خان، شوکت یوسفزئی، چودھری نثار ،سمیع اللہ چودھری ،اویس لغاری ،ثنااللہ زہری ،یار محمد رندشامل ہیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جب تک ارکان سمبلی اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی ،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو معطلی سے متعلق آگاہ کردیا۔