جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو
جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

میجرجنرل آصف غفورکا تبادلہ کردیاگیا

میجر جنرل بابرافتخارکو ڈی جی آئی ایس پی آر مقررکر دیا گیا ہے جبکہ میجرجنرل آصف غفور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی او سی اکاڑہ تعینا ت کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فوج میں تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے ہیں، میجر جنرل بابرافتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر ہوں گے، میجرجنرل آصف غفور تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر رہے۔میجر جنرل آصف غفورکو15 دسمبر 2016 کو اس عہدے پرتعینات کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفورکو جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ تعیانات کر دیا گیاہے ۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

اپنی آخری ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ’الحمد اللہ، ہر اس شخص کا شکریہ جس کے ساتھ میں اس عہدے کے دوران وابستہ رہا۔خصوصا ملک بھر کے میڈیا کا شکریہ، اپنے پاکستانیوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ اداکرنے کےلیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلیے نیک خواہشات‘پاک افواج زندہ باد، پاکستان زندہ باد’۔

تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر کام فائز رہنے والے میجر جنرل آصف غفور نے اپنے تبادلے کے بعد نجی اکاونٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ خداکی رحمت ہو۔