عمران خان کیا چیز ہے؟ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔فائل فوٹو
عمران خان کیا چیز ہے؟ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔فائل فوٹو

نیب نے آصف زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائرکردیا

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر کردیا۔

نجی تی وی کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس معاملے میں آصف زرداری کے خلاف یہ تیسرا ریفرنس ہے۔

ریفرنس میں نیب کا موقف ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیا گیا جب کہ موقع پرکوئی کام ہی نہیں ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔