نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو
نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو

آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلیے وفاق کو خط لکھ دیا گیا

آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا گیا۔سیکریٹری سروسز کی جانب سے خط سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو لکھا گیا۔

اس سے قبل انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کے درمیان آئی جی سندھ کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت نے آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ یک طرفہ ہونے کا پی ٹی آئی کا الزام رد کردیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں پولیس ایکٹ کے مطابق آئی جی کو ہٹانے کا عمل شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ میں یہ دوسرا رابطہ ہے۔