محکمہ تعلیم پرائمری میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی گئی۔فائل فوٹو
محکمہ تعلیم پرائمری میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی گئی۔فائل فوٹو

پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار

بلوچستان کابینہ نے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی منظوری دیدی ہے۔

بلوچستان کابینہ نے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قران کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل 2019 کے مسودہ کی منظوری دیدی، ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قران کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی۔

کابینہ نے محکمہ تعلیم پرائمری میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی جب کہ مختلف گریڈ کے اہلکاروں کی تقرری، تبادلوں اورانضباطی کارروائی کے اختیارات ڈویژن اور ضلعی افسران کو منتقل ہوں گے۔