وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت حکومت نہیں گرنے دیں گے۔
وفاقی وزیر قانون نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آپ (فروغ نسیم) وزارت قانون سنبھالیں باقی دو وزارتیں لینا ہمارا معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلیے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جوعالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سےامتیازی رویہ نہ رکھیں۔