وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کیلیے 3 نام تجویز کردیے۔
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلیے نام تجویز کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کیے ہیں، تینوں نامزد امیدواروں کا تعلق بیوروکریسی سے ہے۔ تینوں امیدوار وفاقی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کا معاملہ کافی عرصے سے لٹک رہا ہے اس لیے وہ مشاورت کے بعد از سر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہے ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک نام پراتفاق کیا جاسکے۔