نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو
نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو

حکومت کا کوئی مستقبل نہیں،اسی سال چھٹکارا ملے گا۔رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا، شہریار آفریدی عدالت میں آکر وضاحت پیش کریں، حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، 2020 میں اس حکومت سے چھٹکارا ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو مصروف رکھا جا رہا ہے، عوام کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عوامی مسائل پر بھرپور احتجاج کریں گے، اپوزیشن کو مصروف کرنے کے لیے بے بنیاد مقدمے بنائے جا رہے ہیں، یہ بات عیاں ہوگئی کہ مجھ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، حکومت انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے

ان کا کہناتھا کہ  فیصل آباد سے پکڑے گئے شخص کو سامنے لایا جائے، شہریارآفریدی نے ایوان میں کہا میں نے اور وزیراعظم نے سازش نہیں کی، جن لوگوں کو پکڑا گیا،انہیں عدالت میں پیش کریں، عدالت سے استدعا کریں گے کہ شہریارآفریدی اور ڈی جی اے این ایف کو طلب کیا جائے۔