حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گریڈ 17 کے 4 افسران کو نوکری سے برطرف کردیا۔
بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ 17 کے 4 افسران کو کرپشن ثابت ہونے پرنوکری سے برطرف کیا گیا، چاروں افسران بیگمات کے نام پر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لیتے رہے، افسران سے چارلاکھ 40 ہزار196 روپے بھی ریکورکرلیے گئے۔
4 grade 17 BISP officers dismissed from service on charges of corruption & misconduct as they got their wives enrolled as BISP beneficiaries fraudulently, using their position in BISP. Rs 440,196 has been recovered as part of #Ehsaas Integrity & anti corruption drive pic.twitter.com/pdJwBLgaJo
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) January 18, 2020
خیال رہے کہ غریبوں کا حق کھانے والوں میں بی آئی ایس پی کے افسران خود بھی شامل تھے، ان میں بینظیرانکم اسپورٹس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹربھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتا رہا۔ بی آئی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعمان ضہیم کو گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔