پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

عمران خان عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے16 ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ شماریات کے اعدادوشمارعمران خان کی نالائق حکومت کےخلاف چارج شیٹ ہے،سرکاری محکمے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے، جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس سے لے کردال، سبزی اور ٹماٹر تک ہر چیزمہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے،دسمبر2019ءمیں خوراک کی قیمتوں میں 82 فیصد اضافہ عمران حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔