آٹا،گندم اور چینی مہنگی ہونے کے بعد یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا امکان۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی گئی۔ آج ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز منظور ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزکے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹرکرائے میں ماہانہ 60 روپے اضافے، نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقررکرنے کی تجویزدی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے اور برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجلی کارخانوں کیلیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے جبکہ برآمدی صنعتوں کیلیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی تجویزدی گئی ہے اورکھاد کارخانوں کیلیے گیس قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابرہوگی۔