خیبر پختونخوا میں نان بائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور بعض علاقوں میں لوگ 60 روپے کی ایک روٹی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے پشاوراور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر تندورآج بھی بند ہیں اورعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پشاور کے چارسدہ روڈ ، فردوس روڈ اور خیبر بازار سمیت بعض نان بائیوں کے تندور کھلے کھلے ہیں تاہم وہاں ایک روٹی 60 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
نان بائیوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں ۔ اس لئے سرکاری قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ روٹی کی قیمت میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی۔