ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو
 ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو

ہائے مہنگائی۔وزیر اعظم نے بھی دی دہائی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہوگئی ہے مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھرکا خرچہ پورا نہیں ہوتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے تاجروں نے میرا بہت ساتھ دیا اعتماد نہ ہونے کے سبب پہلے چھوٹے تاجر ٹیکس کم دیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ساتھ ہی معاشی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے لیے کوشش کررہے ہیں، ہم نے وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس کا خرچہ 30 سے 40 فیصد کم کیا، آج میں اپنے گھرکا خرچ خود اٹھاتا ہوں، خزانے سے نہیں لیتا، مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گھر کا خرچ پورا نہیں ہوتا، بیرون ملک گیا تو سابق حکمرانوں کے خرچوں سے کم خرچہ کیا، پاک فوج نے پہلی بار اپنا خرچ کم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے بغیر دنیا میں عزت نہیں کمائی جاسکتی، قرض کی دلدل میں پھنسے ممالک کی خارجہ پالیسی بھی متاثر ہوتی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررے ہیں، ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شبر زیدی کو خاص طور میں خود لایا ہوں جو بیمار ہوئے تو انہیں چھٹیاں دی گئیں دوبارہ واپس آئے، ہم سب اپنے ملک کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے پارٹنر بنیں اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں ہم آپ کی رکاوٹیں دور کریں گے، آپ اوپر جائیں گے تو پاکستان اوپر جائے گا، آپ ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تاجروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شامل ٹائیر ون کے تاجروں، چین اسٹورز کو پوائنٹ آف سیل لگانے کے لیے مزید سہولت دینے کا اعلان کیا گیا۔

پورے ملک کے بجائے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ پرعمل درآمد شروع کیا جائے گا جس کے تحت پہلے مرحلے میں صرف اسلام آباد کے چین اسٹورزاورٹائیر ون میں شامل تاجر پی او ایس سسٹم لگائیں گے۔