وزیرِاعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔
ڈیووس میں وزیرِاعظم عمران خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں عمران خان معاشی چیلنجزاور اصلاحات کے عمل پر بات کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔
معاونِ خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیرِاعظم کے ساتھ ڈیووس گئے ہیں۔
وزیرِاعظم عمران خان کی 3 روزہ دورے کے بعد ڈیووس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی۔