گلگت بلتستان کے عوام کو ان کاحق دلا کر رہیں گے ۔فائل فوٹو
گلگت بلتستان کے عوام کو ان کاحق دلا کر رہیں گے ۔فائل فوٹو

طاقت کاسرچشمہ عوام،ورنہ گھر جاناہوگا۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن ہے،پی ٹی آئی غریب دشمن معاشی پالیسی پرچل رہی ہے،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں میں فرق نہیں، عوام دشمن حکومت سے عوام کو حق دلوانا پڑےگا،ماننا پڑےگا طاقت کاسرچشمہ عوام ہے ورنہ گھر جاناہوگا۔

بلاول بھٹونے کہا کہ وفاق اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو حقوق دے،وفاق نے منصوبوں کےلیے سندھ کو ابھی تک فنڈز نہیں دیے،وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے،وفاق کو سندھ کا حق چھیننے نہیں دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن ہے،پی ٹی آئی غریب دشمن معاشی پالیسی پرچل رہی ہے،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں میں فرق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام اب معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے،حکومت ہر طر ف سے عوام کےلیے عذاب بن چکی ہے،گیس،بجلی،پٹرول سمیت ہرچیز مہنگی کردی گئی ہے،ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کو عوام کو حق دینا پڑےگا،ماننا پڑےگا طاقت کاسرچشمہ عوام ہے ورنہ گھرجاناہوگا،انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے نام پرغریب عوام کے سر سے چھتیں چھین لی گئیں،پی ٹی آئی حکومت ہر طرح سے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب  کا آئی جی چٹکی بجاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے، کیا سندھ کوئی کالونی ہے جہاں ہم صوبے کا آئی جی تبدیل نہیں کر سکتے؟

دھابیجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو کوئی دھمکی نہیں دے رہے ، ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرا کم وسائل میں زیادہ کام کررہے ہیں،ایک سال سے سندھ میں جرائم بڑھ رہے ہیں،پنجاب کا آئی جی تبدیل ہوجاتا ہے لیکن کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا،اپنی ناکامی اورنااہلی چھپانے کےلیے سب کچھ کیاجارہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر عوام ہم سے ناراض ہیں،نالائق حکومت ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے،ایک پاکستان میں قانون بھی ایک ہی ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ حکومت نے تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا ہے،پانی کا مسئلہ حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا،سندھ حکومت نے ہزاروں کلومیٹر کی پانی کی پائپ لائنز بچھائیں، لیاری میں بھی پانی کی فراہمی کا منصوبہ چل رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو حقوق دے،وفاق نے منصوبوں کےلیے سندھ کو ابھی تک فنڈز نہیں دیے،وفاق نے سندھ میں ایک پتھر تک نہیں لگایا،انہوں نے کہا کہ سندھ میں واٹر پائپ لائن کے منصوبے چل رہے ہیں،وفاقی وزیر نے اسمبلی میں کہا تھا سندھ کا پانی چوری ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے،وفاق کو سندھ کا حق چھیننے نہیں دیں گے،وفاق سندھ سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔