ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے20 ناراض ارکان اسمبلی نے گروپ بنالیا

پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے گروپ بنالیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی  اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا، ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کردیا۔

اس کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں حلف بھی اٹھایا جس میں اعادہ کیا گیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کرمطالبات منوائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سردار شہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے گروپ بنایاہے جو جلد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرے گا اور مسائل کی نشاندہی سمیت اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپورکردارادا کرے گا۔

سردار شہاب کا کہنا تھا کہ گروپ کسی تبدیلی کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ ان اراکین کو صرف اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے جب کہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی سےلڑیں گے۔