چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمسخرا پن کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھرآٹے کا ٹرک بھجوادیا جبکہ غریب آٹے کو ترس گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت سے آٹا بھجوانے کی درخواست کی تھی،عظمیٰ بخاری نے کہاتھااگراتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھجوا دیں،چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خواہش کا احترام کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھجوا دیے۔
اس پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے میرے گھر کے باہر تماشا لگایا، محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے گھر کی گھنٹی بجاکر کہاکہ میڈم آٹا لے لیں.
لیگی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہاکہ مجھے صرف ایک آٹے کا تھیلا چاہیے تھا جو خرید لیا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محکمہ فوڈ پنجاب نے آٹے کے 30،40تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھ دیے۔