ترک تاجر برادری کیلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے کئی مواقع ہیں۔فائل فوٹو
ترک تاجر برادری کیلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے کئی مواقع ہیں۔فائل فوٹو

آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70ہزارجانوں کی قربانی دی،افغان جنگ کے باعث ہمارے معاشرے میں کلاشنکوف اورمنشیات کا کلچرآیا،اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کوترقی دی جاسکتی ہے،پاکستانی سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے،پاکستان میں ایسے کئی سیاحتی مقامات ہیں جواب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے باعث ہزاروں جانوں کا نقصان ہوا،افغان جنگ کے باعث کلاشنکوف اورمنشیات کلچرپروان چڑھا،کلاشنکوف اورمنشیات کلچرنے پاکستانی معاشرے کو تباہ کردیا،اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات موجود ہیں،پاکستان میں قیام امن کا سب سے زیادہ فائدہ سیاحت کے شعبے کو ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے مقامات کو کبھی فروغ نہیں ملا،سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت میں بہتری آئےگی،وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کےلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آدھی سے زیادہ نوجوان آبادی ہے،نوجوانوں کے روزگار کےلیے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے،وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ پاکستان نے ایران اورسعودی عرب میں کشیدگی روکنے کےلئے کرداراداکیا،ہماری کوشش ہے ایران اور سعودی عرب میں تعلقات بہتر ہوں،

انہوں نے کہا کہ 60کی دہائی میں ملکی معیشت سب سے زیادہ ترقی کررہی تھی،70کی دہائی میں اداروں کو قومیانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا،حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پردی۔