سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرنل انعام الرحیم کی رہائی کا لاہورہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں کرنل انعام الرحیم کیخلاف موادموجود ہے،کرنل انعام کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے ،تحقیقات مکمل ہوتے ہی کرنل انعام کو قانونی معاونت فراہم کی جائے ۔
سپریم کورٹ میں کرنل انعام الرحیم کی رہائی کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی،کرنل انعام کے وکیل طارق اسد نے دلائل کیلیے مہلت مانگ لی ،عدالت نے کرنل انعام کے وکیل سے تحریری جواب مانگ لیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ کرنل انعام آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات لیک کیں ۔
عدالت نے کرنل انعام الرحیم کی رہائی کا لاہورہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں کرنل انعام الرحیم کیخلاف موادموجود ہے،کرنل انعام کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے ،تحقیقات مکمل ہوتے ہی کرنل انعام کو قانونی معاونت فراہم کی جائے ۔عدالت نے سماعت سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔