غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائل فوٹو
غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نےزمین سے زمین تک مارکرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی رینج 290 کلومیٹر ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ وہ اپنے ساتھ ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کا بھی مالک ہے ۔

آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ آرمی سٹریٹجک فوج کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ تھا ، تجربے کا مقصد شب و روز آپریشنل تیاری کے تمام امور کی جانچ ہے ۔

آئی ایس پی آر نےبتایا کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے مشقوں کامشاہدہ کیا۔ صدر،وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے میزائل تجربے میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک فورسزکی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے۔