بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے۔پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انتہا پسند ذہنیت کو ظاہر کرنے والے ریمارکس کو مسترد کرتا ہے، صدر ٹرمپ کی کشمیر سے متعلق ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارتی فوج کے کشمیر میں مظالم جاری ہیں، ایک ہفتے کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں، سی پیک منصبوں کی جلد تکمیل حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، 7 ہزارمیگاواٹ کے 4.12 ارب ڈالرز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ  سی پیک کے 9 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں جو کل قرضوں کا دس فیصد بھی نہیں، سی پیک قرضوں کی خودمختاری کی ضمانت سے متعلق باتیں درست نہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کیلیے پر عزم ہے.

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بھارتی چیف آف ڈیفنس کے ریمارکس کو مسترد کرتا ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس کے ریمارکس بھارت کی انتہا پسند ذہنیت کو ظاہرکرتے ہیں، وزیراعظم نے ڈیووس میں امریکی صدر، سمیت عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے جس کو آج 172 دن ہو چکے ہیں، گذشتہ ایک ہفتے میں بھارت نے چار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔