ملک میں آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو تا جارہاہے جس پر جہانگیر ترین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی مہنگی ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہی ہے ، شام کو چینلز پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کی جاتی ہے ، اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہو گئی ہے اور وہ اگلے ہفتے کابینہ میں واپس آ جائیں گے ، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومتوں کی وجہ سے ہوئی ہے، گزشتہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر ، گیس اور بجلی کے ریٹ کو روکے رکھا جبکہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت میںاضافہ ہواہے۔ ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے، نوازشریف ملک میںواپس نہیں آئیں گے ۔