فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران حریم زادہ کے نعرے
صوبائی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے دلشاد بیگم، طاہرہ سید کا طعنہ دیدیا۔
وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی تقریرکے دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی تقریرکے دوران ’حریم زادہ حریم زادہ’ کے نعرے لگائے جس پر فیاض چوہان غصے میں آ گئے اوراپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے دلشاد بیگم، طاہرہ سید کا طعنہ دے دیا۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کرادوں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہے سنائیں ان کو نکال کر، چیخ کر میری آوازکو نہیں دبایا جا سکتا، میں نے جواب دیا ہے۔
وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے بولنے پرمیں جواب دیتا ہوں، ہمیشہ میں نے بعد میں جواب دیا ہے۔