چیف الیکشن کمشنراوردوارکان کے تقررکا مرحلہ مکمل ہوگیا۔صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنراور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔
صدر پاکستان عارف علوی نے چیف الیکشن کمیشن اوردو ارکان کے تقرراور تعیناتیوں کی منظور ی دے دی ہے جس کے بعد سکندر سلطان راجہ 5سال کیلیے چیف الیکشن کمشنرمقررکردیے گئے ہیں۔
وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سکندر سلطان راجہ 5سال کیلیے چیف الیکشن کمشنرہوں گے جبکہ نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلیے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا جبکہ چیف جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔