چینی باشندے کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔فائل فوٹو
چینی باشندے کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔فائل فوٹو

خطرناک ترین کرونا وائرس چین سے پاکستان پہنچ گیا

خطرناک ترین کرونا وائرس چین سے پاکستان پہنچ گیا،مہلک ترین وائرس کا پہلا کیس ملتان میں سامنے آیا ہے جہاں اس خطرناک وائرس کا شکارشخص کو نشتر ہسپتال میں منتقل کیاگیاہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کو ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایک چینی باشندے کو داخل کیا گیا ہے جو کروناوائرس کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ چینی شہری اکیس جنوری کو چین سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا جہاں سے وہ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 332کے ذریعے ملتان پہنچا۔جہاں حالت خراب ہونے پرنشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیاگیاہے۔

متاثرہ مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ شخص کی عمر40سال ہے۔ذرائع کے مطابق چینی باشندے کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مریض جہاں رہ رہا تھا اس مقام کو بھی سیل کردیا گیاہے اور وہاں کا معائنہ کیا جارہاہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے۔

خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کائونٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کائونٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹراور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔