وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقررہوگئی ہے۔
درخواست گزارکی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پرنااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ فیصل واوڈ نے الیکشن کمیشن میں اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے غلط حلف نامہ جمع کرایا تھا۔