ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

فارورڈ بلاک میں شامل 10اراکین اسمبلی کی بھی شامت آ گئی

خیبر پختونخوا حکومت کے تین وزرا کو فارغ کرنے کے بعد فارورڈ بلاک میں شامل 10 سے زائد اراکین اسمبلی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اراکین اسمبلی کو نوٹسز بجھوا کر جواب طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غیراطمینان بخش جواب کی صورت میں مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

س سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبر پختون خوا میں سینئر وزیر عاطف خان سمیت تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے پی مشتاق غنی صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت  شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے سبکدوش کردیا گیا۔

واضح رہے صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے جس پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے حکومتی ممبران اور ورکرز کو شدید تحفظات ہیں جنہیں وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔