یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو
یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو

مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ بخشا جائے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں پرکام تیزکیاجائے اورفنڈزکابروقت استعمال یقینی بنایا جائےگا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ عام آدمی کوریلیف کیلیے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے،صوبائی وزرامحکموں میں گڈگورننس یقینی بنائیں،مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان دار سے ون آن ون ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال ،سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور پر گفتگوہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو ارکان اسمبلی کے تحفظات پر بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ نے آٹا بحران کے حوالے سے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی،رپورٹ کے مطابق ترقیاتی پروگرام کے تحت 22 جنوری تک 187 ارب روپے جاری ہوئے،مختلف منصوبوں پر107 ارب روپے خرچ کئے گئے،42 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان دار نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انفراسٹرکچرفنڈزکی تجویززیرغورہے،جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 62 ارب روپے مختص کئے گئے،جنوبی پنجاب کیلئے 42 ارب روپے کے فنڈزجاری کیے جاچکے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عبوری صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ 2017 فنکشنل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں پرکام تیزکیاجائے اورفنڈزکابروقت استعمال یقینی بنایاجائےگا،وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کوریلیف کیلیے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے،صوبائی وزرامحکموں میں گڈگورننس یقینی بنائیں،مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں۔

وزیراعظم سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر شرکا سے اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاملاقات کا مقصد آپ کے حلقوں کے مسائل جاننااور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق رکاوٹوں کے حل کیلئے ہدایات دیناہے۔

ے مطابق عمران خان نے کہا انہوں نے کہا ترقیاتی کاموں سے متعلق کسی علاقے کونظراندازنہیں کیاجائےگا۔افراتفری پھیلاکرانتظامی تبدیلیوں کوناکام بنایاجارہاہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی رابطے جاری رکھیں۔عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کوارکان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ارکان نے حلقے کے سماجی وترقیاتی مسائل کے حل میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجرائم پیشہ عناصرقانون کی گرفت میں آئے ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بارقبضہ مافیاکےخلاف گھیراتنگ کیاگیا۔

واضح کرناچاہتاہوں کہ ہم کسی کے دباو¿میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہاہمارے منشورکا بنیادی مقصدکرپشن کا خاتمہ ہے۔ منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے ایسے عناصر مذموم مقاصدکےلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمیشہ چیلنجزکا سامنا کیا آئندہ بھی کریں گے۔