تین صوبائی وزراکو کابینہ سے فارغ کردیا گیاہے جن عاطف خان بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو
 تین صوبائی وزراکو کابینہ سے فارغ کردیا گیاہے جن عاطف خان بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو

ساتھیوں سے بات چیت کے بعد لائحہ عمل طے کروں گا۔عاطف خان

خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات پر تین صوبائی وزراکو کابینہ سے فارغ کردیا گیاہے جن میں عاطف خان بھی شامل ہیں اورانہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتا ہوں ۔

سابق وزیر سیاحت عاطف خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا گیاہے جس پرانہوں نے فی الحال بیان جاری کرنے سے انکارکردیا اورکہاہے کہ ساتھیوں سے بات چیت کے بعد لائحہ عمل طے کروں گا ، وزیراعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کئی روز سے خیبرپختونخواحکومت میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں ،تین صوبائی وزراجن میں (عاطف خان،شہرام ترکئی اور شکیل احمد)شامل تھے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف لابنگ کررہے تھے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے تینوں وزرائ کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام معاملات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیاتھا کہ تینوں وزراان کیخلاف لابنگ میں مصروف ہیں اورتینوں وزراءترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے تھے۔