میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

نواز شریف کی ضمانت پر4 ہفتے کا وقت گزر چکا۔ شہزاداکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاداکبر نے کہاہے کہ نواز شریف کی ضمانت پر4 ہفتے کا وقت گزر چکا ہے ، نوازشریف کی صحت سے متعلق صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا،صحت سے متعلق رپورٹس سرٹیفکیٹ کےساتھ منسلک نہیں۔

معاون خصوصی احتساب شہزاداکبر کا مزید کہناتھاکہ حکومت نے نوازشریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت مانگی ہے، ہم نے پوچھا ہے کہ جس علاج کیلیے آپ گئے ہیں وہ بتائیں کتنا ہوا، شہزاد اکبراحتساب عمل میں بہتری کیلیے کچھ ترامیم کی ہیں، نیب کا کوئی آرڈیننس واپس نہیں لیا گیا، نیب آرڈیننس 4 ماہ تک موجود ہے توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کو آج کے دورمیں روکا ہی نہیں جاسکتا نہ ہی ہماری حکومت کی ایسی سوچ ہے،حکومت کوئی ایسا قانون نہیں بناسکتی جس کی معاشرے میں پذیرائی نہ ہو۔