فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے درخواست سماعت کےلیے مقرر

فیصل واوڈا نے لائیوٹی وی شو میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگاکراپنے حلف سے غداری کی۔درخواست گزار

               
January 27, 2020 · اہم خبریں, قومی
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے دائر درخواست سماعت کےلیے مقررکردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے متفرق درخواست پر چیف جسٹس مامون رشیدشیخ نے ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار فائق شاہ نے موقف اختیارکیا ہے کہ فیصل واوڈا نے لائیوٹی وی شو میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگاکراپنے حلف سے غداری کی۔

درخواست گزارنے استدعا کی کہ فیصل واوڈا نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ اورکابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے لہٰذا عدالت انہیں نااہل قرار دینے کا حکم دے۔