چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف ٹھوس گراﺅنڈز نہیں،فائل فوٹو
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف ٹھوس گراﺅنڈز نہیں،فائل فوٹو

جی ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ میری ترجیح صاف اور شفاف الیکشن ہیں،الیکشن کب ہوں گے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ترجیح صاف اور شفاف الیکشن ہیں،الیکشن کب ہوں گے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں۔

صحافی کے سوال ”آپ ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے؟“کاجواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جی ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے۔

قبل ازیں محمد سکندر سلطان نے پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔سپریم کورٹ پاکستان میں منعقدہ تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد خان نے چیف الیکشن کمشنر محمد سکندر سلطان سےنئے عہدے کے لیے حلف لیا۔

چیف الیکشن کمشنر محمد سکندر سلطان آج سہ بہر تین بجے الیکشن کمیشن کے ارکان نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے حلف لیں گے۔