سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلیے ہوم ورک شروع

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلیے ن لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ہوم ورک شروع کردیا تاہم شہباز شریف کی وطن واپسی پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ ملک میں سیاسی ماحول گرم ہوتے ہی شہبازشریف نے وطن واپسی کیلیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہےاور امکان ہے کہ وہ 12 اور 15فروری کے درمیان پاکستان پہنچیں گے۔

شہبازشریف کی وطن واپسی پر پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلیے حکمت عملی تیارکی جائے گی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ اس اجلاس میں ہو گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں اقتدار کی رسہ کشی ان دنوں عروج پر ہے اور حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ بھی دبے لفظوں میں اپنے شکایات کا اظہار کرچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب پر متعدد باراپنے اعتماد کا اظہارکر چکے ہیں تاہم حالیہ دورہ لاہور میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔