وزیر اعظم نے بھی علیم خان کی عدم شرکت کو نظر اندازکردیا۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے بھی علیم خان کی عدم شرکت کو نظر اندازکردیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم اور علیم خان میں دوریاں بڑھ گئیں

وزیراعظم عمران خان اور پارٹی رہنما رکن پنجاب اسمبلی علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق علیم خان صوبائی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بھی شریک نہیں ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے اجلاس میں علیم خان کی عدم شرکت کی نشاندہی بھی کی گئی۔

وزیر اعظم نے پارٹی رہنما علیم خان کی عدم شرکت کو نہ صرف نظر اندازکردیا بلکہ اراکین اسمبلی کو علیم خان کی عدم شرکت پر بات کرنے سے بھی منع کر دیا۔ علیم خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

علیم خان کے قریبی ذرائع کے مطابق علیم خان سیاست کے بجائے اپنے کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ علیم خان نے گزشتہ روز اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ طبیعت کی ناسازی بتائی ہے۔