سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزارت منصوبہ بندی کی شکایت کردی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی تعاون نہیں کررہی جس پرعدالت نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کو طلب کرتے ہوئے اسدعمرکوآئندہ سماعت پرپیش ہونےکاحکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے شیخ رشیدپراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ کاکچہ چٹھاہمارے سامنے ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشیدنے عدالت میں وزارت منصوبہ بندی کی شکایت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ وزارت منصوبہ بندی تعاون نہیں کررہی۔ جس پرعدالت نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کو طلب کرلیااورآئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔