کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

کسی سرکاری ملازم کو بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔مرتضیٰ وہاب

آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا فوری رد عمل میں کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کس قسم کا بیان ہے،کسی سرکاری ملازم کواس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا، حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی سندھ کو پورا موقع دیا سندھ کی خدمت کے لیے لیکن بدقسمتی سےوہ پرفارم نہیں کرسکے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام پراسس مکمل ہوچکا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب باتیں کرنے کی کیا منطق ہے،حکومت سندھ کلیم امام کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں ، آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، گورنر سندھ نے بھی اعتراف کیاہےکہ صوبےکے چیف منسٹر کا استحقاق ہے کہ وہ آئی جی کو تبدیل کرسکتاہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کل وزیراعظم نےوزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ 24گھنٹے میں آئی جی سندھ کو تبدیل کردیاجائےگا، آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں؟

آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔سیعد غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیر اطلاعات سندھ اسمبلی سعید غنی نے آئی جی کلیم امام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا۔

سعیدغنی کاکہناتھاکہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے ۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،کلیم امام کی موجودگی میں سندھ میں قتل و غارت میں اضافہ ہوا۔

سعید غنی کاکہناتھا کہ نئے آئی جی سندھ کے حوالے سے صوبہ اور وفاق ساتھ ہے، مجھے نہیں معلوم کون سی طاقت نے ان کو بتایاابھی تبادلہ نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ غیر مساوی سلوک غلط بات ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ عاجز دھامرا

پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرانے کہاہے کہ لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،آئی جی سندھ نے 3اداروں کو چیلنج کیا ہے،شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا اور خود میڈیا کے حوالے کردیا،لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،آئی جی سندھ نے 3اداروں کو چیلنج کیا ہے،عاجز دھامرانے کہا کہ شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی آئی جی سندھ صوبائی حکومت کےخلاف سازش کرتے رہے، کیا آئی جی سندھ، سندھ حکومت کو آئینی طور پر تسلیم نہیں کرتے؟۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام نے آج ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ ہوگیا، میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں۔